کییف ،7؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے جنوبی حصے میں ایک 70سالہ جرمن شہری کو اغواء جب کہ اس کی خاتون ساتھی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فلپائنی فوج کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے اسلامی شدت پسندوں کا ہاتھ ہے۔ فلپائنی فوج نے مزید بتایا کہ ابو سیاف گروپ کے سربراہ ابو رامی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ جرمن شہری اس گروپ کے پاس ہے اور اسے ایک کشتی سے اغواء کیا گیا۔ فوج کو یہ کشتی اتوار کے روز ملی اور اس میں ایک خاتون کی لاش موجود تھی۔ خاتون کی قومیت کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔