ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غیرملکی چندے کاحساب دینے مرکزی وزارت داخلہ کی تمام پارٹیوں کو نوٹس

غیرملکی چندے کاحساب دینے مرکزی وزارت داخلہ کی تمام پارٹیوں کو نوٹس

Tue, 09 May 2017 22:26:16    S.O. News Service

نئی دہلی 9مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزارت داخلہ نے حکمران بی جے پی سمیت دیگرجماعتوں سے بیرون ملک سے ملے چندے کا حساب مانگاہے۔وزارت نے بی جے پی کے علاوہ کانگریس اور آپ سمیت کچھ دیگر جماعتوں سے غیر ملکی چندے کا منبع اوردیگر معلومات دینے کوکہاہے۔ وزارت کی طرف سے ان پارٹیوں کو جاری نوٹس میں غیر ملکی تنظیموں اور کمپنیوں سے ملے چندے کی معلومات مانگی گئی ہیں۔

وزارت کے ایک سینئرافسرنے ان پارٹیوں کو جاری نوٹس کوغیرملکی مدد ریگولیشن قانون(ایف سی آر اے) کے تحت عام عمل کا حصہ بتایا۔افسرنے کہا کہ یہ وجہ بتاؤ نوٹس نہیں ہے اور واضح کیا کہ اس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کہیں سیاسی جماعتیں ایف سی آر اے کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی ہیں۔نوٹس پر کوئی بھی فیصلہ سیاسی جماعتوں کے جواب کی بنیادپرکیاجائے گا۔ اس سے پہلے آپ کو گزشتہ ہفتے جاری شدہ نوٹس کو آپ لیڈروں نے سیاسی بدلے کے جذبے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے خطرناک اشارہ بتایاتھا۔ایک ہفتے پہلے، مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی حکمران عام آدمی پارٹی (آپ) کو نوٹس بھیج کر بیرون ملک سے مل رہے چندے کی ڈٹیل مانگی تھی جس کو لے کر کافی شور شرابہ ہوا تھا. وزارت کی جانب سے جمعہ کو غیر ملکی امداد قوانین قانون 2010 (ایف سی آر اے) کے تحت آپ کو جاری نوٹس میں پارٹی کو مختلف ممالک سے ملے چندے کی معلومات مانگی گئی ہے. ذرائع کے مطابق، نوٹس میں وزارت کی طرف سے پارٹی کو اس بابت تفصیلی معلومات دینے کے لئے 16 مئی تک کا وقت دیا گیا ہے۔آپ کے ایک لیڈر نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں پنجاب سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے دوران آپ کو ملے چندے کی مکمل تفصیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیاگیاتھا۔ نوٹس میں غیرملکی عطیہ دہندگان اور اشدھار?و کی فہرست اور ان کی طرف سے دی گئی رقم کا بیورا مانگا گیا ہے۔
 


Share: