ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام قطارمیں،کیرالہ میں دوہزار روپے کے نوٹوں میں 51لاکھ سے زیادہ روپے برآمد 

عوام قطارمیں،کیرالہ میں دوہزار روپے کے نوٹوں میں 51لاکھ سے زیادہ روپے برآمد 

Mon, 26 Dec 2016 12:20:02    S.O. News Service

کیرالہ ، 25؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ایک طرف عوام قطارمیں کھڑی ہے ،دوہزارروپئے تک بینک سے انہیں نہیں مل رہے ہیں دوسری طرف بدعنوانی کابازارگرم ہے ۔کیرالہ میں ایرٹی کے قریب آج آبکاری حکام نے ایک بس کے دو مسافروں سے بغیر حساب وکتاب کے 51.86لاکھ روپے ضبط کئے جن میں تقریبا پوری رقم 2000-2000روپے میں تھی۔ریاست میں گزشتہ تین دنوں کے دوران اس طرح دوسری بار اتنی بڑی رقم ملی ہے۔آبکاری حکام کو بس مسافروں،رنجیت سلانگی(24)اور راہل آدھک عرف راہل گھاٹو(22)کے بیگوں سے 2000-2000روپے کے نوٹوں میں 51.80لاکھ روپے اور 100-100روپے کے نوٹوں میں 6300روپے ملے،بس بنگلور سے آ رہی تھی۔حکام کے مطابق ان کے پاس اس رقم کے سلسلہ میں کوئی دستاویزنہیں ملے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا، دونوں سے اب یہاں انکم ٹیکس افسر ان پوچھ گچھ کریں گے، یہ دونوں مہاراشٹر کے باشندے ہیں۔دو دن پہلے ہی پولیس نے ملاپور م ضلع کے ترور علاقے میں 39.98لاکھ روپے 2000-2000روپے کے نوٹوں میں ضبط کئے تھے۔آبکاری حکام کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی آبکاری دستے نے آج علی الصبا ح کیرالہ اسٹیٹ سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس روکی اور یہ ضبطی کی۔


Share: