ناگپور،30؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار واپسی کے بعد تجربہ کار فاسٹ بولر آشیش نہرا نے عمر کو لے کر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لے حاصل کرنے کے لئے محض ایک پریکٹس کی ضرورت ہے۔نہرا نے انگلینڈ کے خلاف کل دوسرے ٹی 20 میچ میں مسلسل دو گیند بازوں پر وکٹ لئے اور بعد میں ایک وکٹ اورلیا۔ہندوستان نے یہ میچ پانچ رنز سے جیتا۔نہرا نے کہاکہ میں 50 اوورز کا میچ کھیلوں یا ٹی 20 یا پھر نیٹ پر ایک اسٹمپ کے سامنے ہی بولنگ کیوں نہ کر رہا ہوں، میرے پریکٹس میں کوئی کمی نہیں ہے، مجھے لے حاصل کرنے میں صرف ایک میچ لگتا ہے۔ نہرا نے ہندوستان میں 2016 میں ہوا ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر آئی پی ایل کھیلا تھا جس کے بعد گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے بریک لیا۔انہوں نے کہا کہ میں اب گھریلو کرکٹ کھیلوں گا اور پھر آئی پی ایل بھی ہونا ہے، میرا خیال ہے کہ آپ اتنے عرصے سے اتنا زیادہ کھیل رہے ہوں تو بولر اور بلے باز دونوں کیلئے میچ پریکٹس بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے یا مہندر سنگھ دھونی جیسے کھلاڑی جو فی الحال ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں، ہمیں گھریلو کرکٹ کھیلنے گے اور آخر میں تجربہ معنی رکھتا ہے۔ نہرا نے اس بات کو مسترد کیا کہ عمر ان کے بیچ آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر محض ایک شخصیت ہے اور فٹ رہنے تک وہ کھیلتے رہیں گے۔