ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراقی فضائیہ کا داعش کے کمانڈروں پر حملہ ، البغدادی کا حال نامعلوم

عراقی فضائیہ کا داعش کے کمانڈروں پر حملہ ، البغدادی کا حال نامعلوم

Tue, 14 Feb 2017 16:07:09    S.O. News Service

بغداد،14؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فضائیہ نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک اجلاس پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں تنظیم کے تیرہ سرکردہ کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی بھی ممکنہ طور پر اس اجلاس میں شریک تھے لیکن بیان میں حتمی طور پر یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا البغدادی بھی فضائی بمباری کی زد میں آئے ہیں یا نہیں۔البتہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ ایک انٹیلی جنس سیل نے ابوبکر البغدادی کی شام میں داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ سے سرحد پار عراق کے مغربی قصبے القائم میں ایک قافلے کے ذریعے منتقلی کی مانیٹرنگ کی ہے۔

آپریشنز کمان کے بیان کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا ایف 16 جیٹ نے 11 فروری کو داعش کے سرکردہ کمانڈروں کے ایک اجلاس پر بمباری کی تھی لیکن اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آیا بغدادی بھی وہاں موجود تھے یا نہیں۔اجلاس کی جگہ پر اس براہ راست فضائی حملے میں داعش کے تیرہ کمانڈر ہلاک ہوگئے تھے۔بیان میں ان کے ناموں کی ایک فہرست بھی دی گئی ہے لیکن ان میں ابوبکر البغدادی کا نام شامل نہیں ہے۔عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں کارروائی کے دوران میں فضائی حملوں میں داعش کے دسیوں اور جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔


Share: