ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی میں لائیودکھائی ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی ڈیمو؛ سوربھ بھاردواج نے اٹھائے سوال

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی میں لائیودکھائی ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی ڈیمو؛ سوربھ بھاردواج نے اٹھائے سوال

Tue, 09 May 2017 21:59:36    S.O. News Service

نئی دہلی9مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی حکومت نے منگل کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا، جس میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے ایک ای وی ایم ٹائپ مشین کی لائیو ٹیمپرنگ کی لائیو ڈیمو دکھایا۔ اس دوران سوربھ نے دعویٰ کیاکہ ایک خفیہ کوڈ کے ذریعہ ہوتی ہے۔EVM سے چھیڑ چھاڑ ممکن ہے۔ ووٹنگ کے دوران کوڈ خفیہ ڈال دیا جاتا ہے۔ کوڈ ڈالنے کے بعد ہر ووٹ ایک خاص پارٹی کو جاتا ہے۔ EVM کا مدر بورڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے توڑ کیا جا سکتا ہے۔ کوئی ایسی مشین نہیں، جس کے ساتھ چھیڑچھاڑ نہ کی جا سکے۔ اس ٹیمپرنگ کو پکڑنا آسان نہیں ہے۔ میں نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو پڑھااور ان کے جوابات پڑھے۔کس طرح بھنڈ کے اندر جس مشین کے اوپر کوئی بھی بٹن دابوپرچی بی جے پی کی ہی نکل رہی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس کی جانچ کی، لیکن ان کی رپورٹ کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ اس سے قبل اروند کیجریوال نے دعوی کیا تھا کہ آج ایوان میں ملک کو بڑے سازش کا سچ پتہ چلے گا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ جدھر سے ہم یہ ای وی ایم کی ٹیکنالوجی لائے ہیں وہ بھی ان کے ذریعے الیکشن نہیں کروا رہے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن ہے۔ سوربھ نے کہا میں  انجینئرنگ چھوڑ کر سیاست میں آیا تھا، آج میں پھر انجینئرنگ کا استعمال کر رہا ہوں۔میں نے 10 سال بڑی بڑی کمپنیوں کو دیے. میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی سائنٹسٹ یہ ثابت کر دے کہ ایسا کیوں ہو رہاتھا۔ کوئی بھی بٹن پش ووٹ بی جے پی کو کیوں جارہاتھا۔ وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر الکا لامبا نے کہا کہ اگر ای وی ایم پر شک ہے تو کیا اس کی جانچ نہیں ہونی چاہئے۔ ای وی ایم پر سوال اٹھے ہیں تو جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔ نئی ای وی ایم ہوتے ہوئے بھی ایم سی ڈی انتخابات پرانی ای وی ایم سے ہوئے۔ دہلی میں کافی ای وی ایم ہوتے ہوئے بھی راجستھان سے ای وی ایم منگائی گئی۔ ہم ای وی ایم میں چھیڑچھاڑسے منسلک ثبوت پیش کریں گے۔


Share: