ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صومالیہ میں الشباب کا حملہ، پانچ فوج مارے گئے

صومالیہ میں الشباب کا حملہ، پانچ فوج مارے گئے

Tue, 24 Jan 2017 18:23:52    S.O. News Service

افگوائے24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا) صومالیہ میں آج ہونے والے ایک بم دھماکے کے باعث پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ جنوب مشرقی شہر افگوئے میں آج اس وقت ہوا، جب صومالیہ اور افریقی یونین کی فورسز نے ایک فوجی کیمپ پر الشباب کا ایک حملہ ناکام بنایا۔اس حملے میں گیارہ افراد مارے گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے اس تازہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔افگوئے سن دو ہزار بارہ تک الشباب کا ایک اہم ٹھکانہ تھا تاہم اب اس شدت پسند گروہ کے جنگجو وہاں سے پسپا ہو چکے ہیں۔
 


Share: