ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صحت سے متعلق بیداری مہم کا آغاز

صحت سے متعلق بیداری مہم کا آغاز

Wed, 04 Jan 2017 13:02:17    S.O. News Service

کاروار 4؍جنوری ( ایس او نیوز)کاروار کے شیرواڈ میں صحت سے متعلق بیداری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوام کو علاج و معالجے کی بہت ساری اسکیمیں جاری کی ہیں جس میں عام آدمی کو بھی سوپر اسپیشالٹی اسپتالوں میں مہنگے اخراجات والے علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوپر اسپیشالٹی اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرائی کے لئے حکومت نے سورن آروگیہ سرکھشا ٹرسٹ بنایا ہے۔اس کے علاوہ بی پی ایل کارڈ والوں کے لئے 'واجپئی آروگیہ شری' ،اے پی ایل کارڈ والوں کے لئے 'راجیو آروگیہ بھاگیہ '، سرکاری ملازموں کے لئے' جیوتی سنجیونی'، سڑک حادثات کا شکارہونے والوں کے لئے' مکھیہ منتری سانتون ہریش'،بی پی ایل اور غیر منظم مزدوروں کے لئے' راشٹریہ سواستھ بیما'،خود کشی کرنے والے کسانوں کے خاندان والوں کو' اندراسرکھشا' وغیرہ جیسی علاج و معالجے کی دیگر اسکیمیں جاری کی گئی ہیں۔

صحت سے متعلق بیداری کی یہ مہم ضلع کے10تعلقہ جات میں واقع 66گاوں میں چلائی جائے گی۔اس کے لئے خاص طور پر تیار کی گئی وین میں کلاکار گیت گاتے ہوئے اور سڑکوں پر ناٹک دکھاتے ہوئے صحت سے متعلق عوامی بیداری کا پیغام عام کریں گے۔


Share: