ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شیوکمار کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے ختم، وقت آنے پر ہر سوال کا جواب دوں گا: وزیر توانائی

شیوکمار کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے ختم، وقت آنے پر ہر سوال کا جواب دوں گا: وزیر توانائی

Sat, 05 Aug 2017 22:47:56    S.O. News Service

بنگلورو:5/اگست(ایس  او نیوز) وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے مختلف ٹھکانوں پر پچھلے تین دنوں سے جاری انکم ٹیکس کا دھاوا آج ختم ہوگیا۔ انکم ٹیکس کا چھاپہ ختم ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ان کے خلاف اٹھنے والے ہر سوال کا وہ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی حال میں وہ کانگریس پارٹی کیلئے پیشمانی کا سبب بننا نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی قانون کی حدود کو پارکرنا چاہتے ہیں۔ ان کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کے متعلق آنے والے دنوں میں وہ ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اپنی رہائش گاہ سے انکم ٹیکس افسران کے جانے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شیوکمار نے کہاکہ پچھلے چار دنوں سے انہیں ان کے بھائی ، ان کے اقرباء اور دیگر کو مسلسل نشانہ بنایا گیا، لیکن اس کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ کیونکہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے کبھی قانون کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دیہات سے ضرور آئے ہیں لیکن اپنے کان پر پھول رکھ کر نہیں آئے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی میدان میں اگر وہ سرگرم ہیں تو وہ اس کے داؤ پیچ سے بھی بخوبی واقف ہیں ، فی الوقت وہ میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے موقف میں نہیں ہیں۔ آئی ٹی افسران کی طرف سے معائنہ کے بعد جو بھی پنچ نامہ دیا جائے گا وہ اسے منظر عام پر لائیں گے ، اس میں کوئی سچائی چھائی نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کس کس مقام پر آئی ٹی چھاپہ مارا اس کی اطلاع بھی انہیں صرف میڈیا کے ذریعہ ملی ہے۔ تمام تفصیلات ملنے کے بعد وہ اپنا موقف ظاہر کریں گے۔ 


Share: