ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہزادہ سلمان کی دو شامی بچوں کو ترکی سے مملکت منتقل کرنے کی ہدایت

شہزادہ سلمان کی دو شامی بچوں کو ترکی سے مملکت منتقل کرنے کی ہدایت

Tue, 03 Jan 2017 11:21:24    S.O. News Service

ریاض،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے دو شامی بچوں کو علاج کے لیے ترکی سے مملکت منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمار مصطفی اور احمد ماجد کو ترکی کے شہر الریحانیہ سے ریاض کے پرنس سلطان میڈیکل ملٹری سِٹی لایا جائے گا۔یاد رہے کہ یہ دونوں بچے اپنے گھروں پر ہونے والی بم باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جب کہ ان کے تمام اہل خانہ جاں بحق ہو گئے۔


Share: