سیول،یکم اپریل/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اْس کی ایک ملکی کمپنی کے زیر استعمال مال بردار بحری جہاز لاپتہ ہو گیا ہے۔ اسٹیلا ڈیزی نامی کارگو شپ پر عملے کے دو درجن افراد بھی سوار ہیں۔ ان میں سولہ کا تعلق فلپائن اور بقیہ آٹھ جنوبی کوریائی باشندے ہیں۔ اس بحری جہاز کا آخری رابطہ یوروگوئے کے سمندری علاقے سے ہوا تھا۔ سیؤل سے جنوبی کوریائی وزارت خارجہ کے مطابق بحری جہاز کے ساتھ جمعے کی رات سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ یوروگوئے کی سمندری سکیورٹی کے دستے قریبی سمندری علاقے میں بحری جہاز کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔