سری نگر ، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شمالی کشمیر کے باند ی پورہ ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آج جاری تصادم میں ایک نامعلوم دہشت گردمارا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے 5 جوان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ضلع کے ہاجن علاقے کے پارے محلہ میں ہوئے اس تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ زخمی جوانوں کو اسپتا ل لے جایا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ پرزور انداز سے تلاشی مہم چلا ئی جارہی تھی ، تبھی علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے ان پرفائرنگ کردی جس کے بعدتصادم شروع ہو گئی۔آخری اطلاع ملنے تک فائرنگ جاری تھی۔