علی گڑھ9مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ ارضیات کے زیرِ اہتما م دہرادون میں واقع انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن(اسرو)کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس) کے تعاون سے آئندہ22/مئی تا9/جون اساتذہ، طلبأ اور دیگر پیشہ ور افراد کے لئے 21ویں آئی آئی آر ایس اسپیشل کورس کاانعقاد کیا جارہاہے۔ اس خصوصی کورس کا موضوع ”پانی کے وسائل کے انتظام میں ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس ایپلیکیشنس‘‘ہوگا۔شعبہئ ارضیات کے سینئر استاد اور ایڈوسیٹ کو آرڈینیٹر پروفیسر لیاقت علی خاں راؤنے بتایاکہ کورس کے دوران روزانہ شام.00 4بجے سے 5:30بجے تک چار سے پانچ خطبات کاانعقادکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کورس میں سرٹیفکیٹ 70فیصد حاضری اورآن لائن امتحان کی بنیادپردیئے جائیں گے۔پروفیسرراؤنے بتایاکہ اس کورس میں شرکت کے لئے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔