دمشق،8؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں نے الباب شہر کی اسٹریٹیجک حوالے سے اہم پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہیں اس کارروائی میں ترک مسلح افواج کی مدد حاصل تھی۔ ترک فوج کے مطابق داعش کے زیر کنٹرول الباب شہر کی ان پہاڑیوں پر قبضے کے لیے آپریشن گزشتہ شب شروع کیا گیا تھا۔ ترک فورسز کے جاری کردہ ایک بیان میں اٹھاون عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔