ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سکما کشمیر حملے کی وجہ کام چلاؤ وزیر دفاع:کانگریس

سکما کشمیر حملے کی وجہ کام چلاؤ وزیر دفاع:کانگریس

Tue, 02 May 2017 21:32:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 2/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے سکما اور کشمیر حملے کی وجہ ملک میں کام چلاؤ وزیر دفاع ارون جیٹلی کو بتایا ہے۔واضح رہے کہ جیٹلی ایک اہم وزارت خزانہ سنبھال رہے ہیں اور ساتھ ہی وزارت دفاع کا اضافی چارج بھی ان کو سونپ دیا گیا ہے۔کانگریس لیڈر کپل سبل نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں جب کل وقتی وزیر دفاع ہوں گے، سکما اور کشمیر حملے کو لے کر ٹھوس حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے، جو کہ ایک کام چلاؤ وزیر دفاع کے رہتے ممکن نہیں ہے، اس لیے ٹھوس پالیسی کا تعین نہیں ہو پا رہا ہے اور   ملک کے بہادر جوان شہید ہو رہے ہیں۔سبل نے مرکز میں حکمران بی جے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب 2013میں ہیمراج کا سر کٹا تھا، تب سشما جی نے کہا تھا کہ ایک کے بدلے میں 10سر لائیں گے، میں وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کے 2کے بدلے کتنے؟اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سکما اور کشمیر کے واقعات کے بعدبھی وہ ’وجے دیوس‘منا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گوا اسمبلی انتخابات کے بعد سابق وزیر دفاع منوہر پایکر کو بی جے پی نے گوا کو وزیر اعلی بنا دیاتھا، ان کے استعفی کے بعد ارون جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
 


Share: