ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت

سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت

Fri, 05 May 2017 01:51:04    S.O. News Service

چامراج نگر:04/مئی (ایس اونیوز) کولیگل تعلقہ کے ملول میں کل ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ کار میں سوارافراد کوئمبتورسے کولیگل جا رہے تھے۔ اس دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس سے کاردرخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی،جبکہ ایک شخص نے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔مہلوکین کی شناخت یشونت 19، ستیش اور ومل18کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کو میسور کے کے آر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


Share: