ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد تمل ناڈو کے وزیر کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد تمل ناڈو کے وزیر کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر

Sun, 07 May 2017 20:27:18    S.O. News Service

منا رگڑ ی، 7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کے وزیرخوراک آر کامراج کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ایک رئیل اسٹیٹ کاروباری سے 30لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کرنے کو لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یہ معاملہ عدالت عظمی کی 28/اپریل کی ہدایت کے پیش نظر درج کیا گیا ہے، جس میں ریاستی پولیس کو کامراج کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ایس وی ایس کمار نے سپریم کورت کو انادرمک (اماں)کے نائب سکریٹری جنرل ٹی ٹی وی دیناکر ن کا قریبی سمجھے جانے والے وزیر 
کے خلاف معاملہ درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
 


Share: