ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سُولیا میں گھر کا دروازہ توڑ کرچوروں نے اُڑا لئے لاکھوں کے زیورات

سُولیا میں گھر کا دروازہ توڑ کرچوروں نے اُڑا لئے لاکھوں کے زیورات

Sat, 31 Dec 2016 12:41:47    S.O. News Service

سولیا 31؍دسمبر (ایس او نیوز)میلادالنبیؐ کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے لئے پی ایم عبداللہ نامی شخص کے اہل خانہ گھر کو تالا لگاکرگئے ہوئے تھے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاکر چوروں نے گھر کا تالا توڑا اوراندر میں داخل ہوکر 8لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور نقد رقم اڑالے گئے۔

چوری کی اس واردات کے سلسلے میں سُولیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔پولیس انسپکٹر وی کرشنیا،ایس آئی چندرشیکھر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔اور فنگر پرنٹ ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی خدمات حاصل کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔


Share: