ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سومنا کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ سدرامیا کا بیان

سومنا کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ سدرامیا کا بیان

Mon, 23 Jan 2017 23:52:58    S.O. News Service

بنگلورو۔23/جنوری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ان خبروں کی تردید کی کہ وہ بہت جلد سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی رکن کونسل وی سومنا کو اپنی وزارت میں لینے والے ہیں۔سرگپہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ خبریں محض قیاسی ہیں۔ اس طرح کی کوئی بات چیت ان کے اور سومنا کے درمیان نہیں ہوئی ہے۔ لوک آیوکتہ کے تقرر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ جسٹس وشواناتھ شٹی کا نام لوک آیوکتہ کے عہدہ کیلئے تجویز کیاگیا تھا، گورنر نے اس فائل کو منظور کئے بغیر لوٹا دیا ہے۔ گورنر نے اس سلسلے میں جو استفسار کیاتھا وہ تمام تفصیلات مہیا کرائی جائیں گی۔ کرناٹکا ملک فیڈریشن کی چیرمین شپ سے لنگایتوں کو محروم کرنے کی سازش کے متعلق سوالات کو مسترد کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ہر چیز کو سازش کے نکتہئ نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا۔ وزیر اعلیٰ نے ان خبروں کو بھی قیاسی قرار دیا کہ کانگریس پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو اپنی جانب راغب کررہی ہے اور بہت جلد ان میں سے بیشتر کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے کاموں کے متعلق ان سے ملتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ لوگ اپنی پارٹی بدلی کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں دو اسمبلی حلقوں ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے، اسی لئے ان حلقوں سے امیدواروں کا اعلان بھی پارٹی کی طرف سے نہیں کیاگیا ہے۔ 


Share: