ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنبھل میں ریلوے ٹریک کاٹ دی گئی،بڑا ریل حادثہ ٹلا

سنبھل میں ریلوے ٹریک کاٹ دی گئی،بڑا ریل حادثہ ٹلا

Wed, 15 Feb 2017 11:55:38    S.O. News Service

سنبھل، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے سنبھل میں چند وسی ریلوے اسٹیشن کے قریب چند وسی-مرادآباد ریلوے پر کل دیر رات پٹری کاٹنے کے واقعہ ایک بڑا حادثہ گینگ مین کی مستعدی کی وجہ سے ہونے سے بچ گیا ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک ریلوے گینگ مین نے دیر رات تقریباََ سوا تین بجے محمدگنج گاؤں کے قریب ریل پٹری اکھڑی ہوئی پائی، اس نے سینئر حکام کو اس بارے میں معلومات دیں، پٹری تقریباََ 32ملی میٹر تک کاٹ دی گئی تھی اور اسے کاٹنے میں استعمال کیا گیا اوزار بھی پٹری کے پاس برآمدکیا گیا ہے۔سینئر افسر ان اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔چند وسی ریلوے اسٹیشن سے تقریبا 3 کلومیٹر دور واقع چند وسی-علی گڑھ ریلوے روٹ پر گذشتہ 9 ؍فروری کی صبح کچھ لوگوں نے پٹری کاٹنے کی کوشش کی تھی۔موقع سے ایک ہتھوڑا، ایک سبل، ایک پلاس، دو آریاں اور لوہا کاٹنے کے دیگر اوزار برآمد کئے گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 20؍نومبر کو کانپور کے پکھرایاں کے پاس اندور-پٹنہ ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اترگئے تھے، اس حادثے میں 120سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے، اس کے کچھ دن بعد 28؍دسمبر کو کانپور سے کچھ ہی فاصلے پر ایک اور ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔ان دونوں ہی واقعات کے لیے ریلوے ٹریک کے چٹکنے کاشبہ ظاہرکیاگیاتھا۔اس معاملے میں تین لوگوں کی شک کی بنیاد پر گرفتاری کے بعد پتہ لگا کہ اس کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا۔


Share: