ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سلمان خان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری،پھر ملاحظہ کریں سلمان - کٹرینا کی جوڑی 

سلمان خان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری،پھر ملاحظہ کریں سلمان - کٹرینا کی جوڑی 

Sun, 08 Jul 2018 23:16:14    S.O. News Service

ممبئی:08/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)باکس آفس پرموٹی کمائی کی گارنٹی بن چکے سلمان خان اب اپنی”ٹائیگر“ سیریز کی تیسری فلم بنانے کی سوچ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سلمان نے اس کے لئے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔ویسے بھی اس سیریز کی گزشتہ دو فلمیں ”ایک تھا ٹائیگر“اور”ٹائیگر زندہ ہے“ اتنی کامیاب رہی ہیں کہ اس بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت بھی نہیں پڑی ہوگی۔ ان دونوں ہی فلموں میں سلمان خان کی اداکاری اور کٹرینہ کے ساتھ ان کی جوڑی کوخوب پسند کیا گیا تھا۔خبرہے کہ تیسری فلم میں بھی سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ ہوں گی۔ سیکلس کی بات کریں تو سلمان ٹائیگرکے ساتھ سیکل کے علاوہ دواورسیکلس پرکام کرنے والے ہیں۔ ان میں سے ایک ہے”دبنگ 3“ اور دوسری ریس سیریز کی چوتھی فلم ہوسکتی ہے۔ کیونکہ بھائی جان نے فلم”ریس 3“ کے آخر میں خود ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ”ریس 4“ بھی لے کر آئیں گے۔ویسے فی الحال سلمان خان فلم”بھارت“کو لے کر مصروف ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ پرینکا نے فلم کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں کی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان 25 سال سے 65 سال تک کی عمرمیں نظرآئیں گے۔ اس کے لئے وی ایف ایکس اورمیک اپ کا سہارا لینا پڑا ہوگا۔ سلمان خان کے اسی لک (انداز) کو لے کر سلمان کے مداحوں میں زبردست جوش ہے۔


Share: