ریاض8؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے جنرل ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پہلی باریہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں20سال سے کم عمر کی شادی شدہ خواتین کی کل تعداد35فیصد ہے۔ دوسرے الفاظ میں100سعودی خواتین میں35کی عمریں20سال سے کم ہیں۔ سعودی عرب میں مردوں میں پہلی شادی کی اوسطاََ عمر 26.3سال اور خواتین میں پہلی شادی کی اوسط عمر21.8 سال ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مختلف عمر کے مردو زن کی شادی کی شرح نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ خواتین اور مردوں کی پہلی شادی کی عمر میں دونوں طبقات کے تناسب میں فرق ہے۔جس طرح 35فی صد خواتین کی شادی 20 سال کی عمر سے پہلے ہوجاتی ہے۔ اسی طرح مردوں میں پہلی شادی پچیس سال کی عمرکے لگ بھگ کی جاتی ہے۔ 25 سے 29 سال کی عمر کی خواتین میں شادی کی شرح 26.1 فی صد،30 سے 34سال کی عمر میں شادی کی شرح 23.8 فی صد، 35 سے 39 فی صد خواتین کی شادی کا تناسب 28.8 فی صد، 40 سے 44 سال کی عمر میں شادی کا تناسب 39.6 فی صد، 45 سے 49 سال کی عمر میں یہ شرح 41 فی صد، 50 سال سے 54 سال کی عمر کے درمیان 46.2 فی صد اور شادی کی آخری عمر 55 سے 59 سال کی عمر میں شادی کی شرح 48.2 فیصددرج کی گئی ہے۔سعودی عرب میں کنواری لڑکیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں غیر شادی شدہ جوان لڑکیوں کی تعداد 227.860 ہے۔ شادی نہ ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مہنگائی، رہائش کے مسائل، دونوں صنفوں کی غیر ذمہ دارانہ سوچ اور شادی کے بھاری اخراجات جیسے مسائل زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔