ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سعودی عرب گئی نرس کا ہو رہاہے استحصال، بہن نے وزیر خارجہ سے مانگی مدد

سعودی عرب گئی نرس کا ہو رہاہے استحصال، بہن نے وزیر خارجہ سے مانگی مدد

Sun, 30 Apr 2017 02:46:14    S.O. News Service

نئی دہلی:29/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت میں وزیر اعظم کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج سب سے زیادہ بحث میں رہتی ہیں اس کے پیچھے وجہ ان لوگوں کی مدد کرنے کی دلچسپی رہنا ہے،پہلی بھی کئی بار وہ لوگوں کی مدد کر چکی ہے۔ اسی طرح کے ایک اور معاملہ ہفتہ کو آیا ہے۔ معاملہ ہے حیدرآبادکا، جو گزشتہ سال سعودی گئی۔متاثرہ کی بہن اسماء بیگم نے اب وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی اپیل کی ہے۔متاثرہ خاتون ایک نرس ہے۔ نومبر 2016 میں متاثرہ کو سعودی عرب یہ کہہ کر بھیجا گیا تھا کہ اسے وہاں نرس کی نوکری دلائی گئی ہے لیکن وہاں جاکر اسے نرس نہیں، بلکہ نوکرانی کے طور پر کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ نوکرانی کے طور پر کام کرنے سے انکار کئے جانے پر،اس کااستحصال کیا جا رہا ہے۔
اسما بیگم نے کچھ ثبوت بھی پیش کئے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی بہن کو بطور نرس سعودی عرب بھیجا گیا تھا۔ ابھی اسما بیگم نے وزیر خارجہ سے بہن کی مدد کرنے کی فریاد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں میری بہن کو گھریلو کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ایک نرس ہے، اب ہم اس سے رابطہ بھی نہیں کر پا رہے ہیں۔ میری سشما سوراج میڈم سے گذارش ہے کہ وہ میری بہن کو بچا لیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک اور معاملہ سامنے آیا تھا۔ 39 سال کی سلمی بیگم کو دو ایجنٹ نے اسی سال 21 جنوری کو گھریلو کام کرنے کے ویزا پر سعودی بھیجا تھا۔ سلمی نے اپنی بیٹی کو میسیج بھیج کر بتایا ہے کہ اسے تین لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے اور اس پر بے انتہاظلم کئے جا رہے ہیں، ابھی سلمی کی بیٹی نے بھی تلنگانہ اور ہندوستانی حکومت سے مدد کی فریادکی ہے۔


Share: