ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے:پاک فوج

سعودی عرب کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے:پاک فوج

Sun, 22 Jan 2017 11:37:16    S.O. News Service

اسلام آباد،21؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن مرزوق الزہرانی نے راول پنڈی میں جی ایچ کیو میں پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دے ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔پاک فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاع اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے سعودی سفیر کے سامنے اس موقف کو دہرایا کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو پاکستان کے دفاع کے مساوی شمار کرتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ نومبر کے اواخر میں جنرل راحیل شریف کی جگہ تین برس کے لیے پاک فوج کی سربراہی سنبھالی۔ واضح رہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے سعودی عرب کے زیر قیادت تشکیل دیے جانے والے اسلامی فوجی اتحاد کا رکن ہے۔


Share: