ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سربیا: 47 سالہ ووچچ ملکی صدر منتخب

سربیا: 47 سالہ ووچچ ملکی صدر منتخب

Mon, 03 Apr 2017 18:11:37    S.O. News Service

سربیا،3اپریل(آئی این ایس انڈیا)سربیا میں الیگزانڈر ووچچ نے صدارتی انتخابات جیت لیے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ستر فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک ووچچ کو پچپن فیصد عوامی تائید حاصل ہو چکی ہے۔ سینتالیس سالہ ووچچ سربیا کی قدامت پسند جماعت ’ایس این ایس‘ کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ تاریخی روابط کو قائم رکھتے ہوئے سربیا کو یورپی یونین کا رکن بنانے کی کوشش کریں گے۔ حزب اختلاف نے ووچچ پر حکومت کے ناقد ذرائع ابلاغ کو خاموش کرانے اور عدلیہ پر حکومتی اثر و رسوخ استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔


Share: