ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھو سے ملا، ان کا رجحان کانگریس کی حمایت کرنے کے تئیں ہے:امریندر سنگھ

سدھو سے ملا، ان کا رجحان کانگریس کی حمایت کرنے کے تئیں ہے:امریندر سنگھ

Wed, 07 Dec 2016 12:45:18    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اگلے سال ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے کرکریٹر نوجوت سنگھ سدھو کے کانگریس میں شامل ہونے کے آثارکے درمیان یہاں ریاستی کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ سے ان کی ملاقات ہوئی ہے ۔دوماہ پہلے سدھو نے بی جے پی چھوڑی تھی۔اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو کا رجحان کانگریس کی حمایت کرنے کا ہے اوروہ اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں جلدہی اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کوبتاسکتاہوں کہ میں نے ان سے ملاقات کی۔مجھے امید ہے کہ بہت جلد وہ اپنااعلان کریں گے۔مجھے وہ بالکل مثبت موڈمیں نظر آئے۔مجھے امید ہے کہ یہ ایک مثبت فیصلہ ہوگا۔پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہیں نہیں لگتا کہ سدھوامرتسر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کاخواہش مند ہیں اور وہ پارٹی کیلئے انتخابی مہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں اپنا دماغ بنانا ہے کہ انہیں اپنا کام جاری رکھنا ہے یا پھر وہ فعال سیاست سے جڑنا چاہتے ہیں۔جس طرح وہ بات چیت کر رہے ہیں، میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ کانگریس پارٹی کیلئے تشہیر کرناچاہتے ہیں لیکن اس نے خود ہی اعلان کریں گے۔


Share: