ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سدارامیا کابینہ کے وزراء کو بھی اپنے مکانات پر چھاپوں کا خدشہ

سدارامیا کابینہ کے وزراء کو بھی اپنے مکانات پر چھاپوں کا خدشہ

Wed, 02 Aug 2017 22:57:09    S.O. News Service

بنگلور: 2/اگست (ایس او نیوز ) ریاستی وزیرتوانائی ڈی کے شیو کمار کے دفتر اور قیام گاہ پر آئی ٹی کے چھاپوں کے بعد کانگریس کے لیڈروں نے سدارامیا کابینہ کے دیگر وزراء کے مکانات پر بھی اسی طرح کے چھاپوں کے خدشات ظاہر کئے ۔وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے کھلے عام اس مسئلہ پر کہا کہ وہ اگلا نشانہ ہیں۔ بی جے پی اپنے حریفوں سے نمٹنے کے لئے سیاسی مقاصد کے لئے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا غلط استعمال کررہی ہے ۔ مجھے خدشہ ہے کہ میرے مکانات پر بھی جلد ہی یہ چھاپے ہوں گے کیوں کہ بی جے پی کے ریاستی لیڈر سیاسی طور پر مجھے نشانہ بنارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لنگایت طبقہ کے وہ سرکردہ لیڈر ہیں اسی لئے ان کے مکانات پر چھاپے کئے جاسکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ چیلنج کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ ریاست کی سیاسی راہداریوں میں اس بات کی اطلاعات ہیں کہ وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل ' بنگلورو کی ترقی کے وزیر کے جے جارج ' بڑی اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر آر دیشپانڈے ان افراد کی فہرست میں شامل ہیں ،جن کے مکانات پر کرناٹک اسمبلی کے انتخابات سے 6تا 7ماہ پہلے چھاپے کئے جاسکتے ہیں۔


Share: