ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساحلی کینرا میں 15 اور 16 دسمبر کو ہوگی کوسٹ گارڈ کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائی روکنے کی مشق

ساحلی کینرا میں 15 اور 16 دسمبر کو ہوگی کوسٹ گارڈ کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائی روکنے کی مشق

Thu, 15 Dec 2016 13:10:03    S.O. News Service

کاروار 15؍دسمبر (ایس او نیوز) ضلع اُتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنرایس ایس نکول کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق ساگر کوَچ(کوسٹ گارڈ) کی طرف سے 15اور16 دسمبر کوشمالی کینرا ، اڈپی اورجنوبی کینرا میں دہشت گردانہ کارروائی روکنے کی مشق کی جائے گی۔

اس مشق کا مقصد سمندری، زمینی یا کسی اور راستے سے اگر یہاں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو اس کو روکنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔یہ مشق کوسٹ گارڈ اور پولیس کے تعاون سے انجام دی جائے گی۔جس کے لیے ضلع شمالی کینرا کے اہم شہروں میں مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سمندر میں ماہی گیری کے لئے جانے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لوگ شناختی کارڈ اور کشتیوں سے متعلقہ تمام دستاویزات لازمی طور پر اپنے پاس رکھیں ۔اس کے علاوہ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ کہیں بھی کوئی مشکوک چیز یا فرد نظر آئے تو فوری طور پرضلع ڈی سی کے کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔اس کے لئے ٹول فری فون نمبر1077کا استعمال کریں یا پھر 08382-229857 نمبر پر معلومات فراہم کریں۔


Share: