ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق رُکن اسمبلی ڈگریاں حاصل کرکے سرکاری جائیدادوں کو ہڑپ لئے ہیں :چنتامنی رکن اسمبلی کرشناریڈی کا بیان

سابق رُکن اسمبلی ڈگریاں حاصل کرکے سرکاری جائیدادوں کو ہڑپ لئے ہیں :چنتامنی رکن اسمبلی کرشناریڈی کا بیان

Mon, 02 Jan 2017 12:09:56    S.O. News Service

چنتامنی:2 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)حال ہی میں جب لوک سبھا اسٹانڈنگ کمیٹی کے اراکین نے چنتامنی تعلقہ کے کونپلی دیہات کا دورۂ کیا اور قحط سالی کا جائزہ لیا تو اُس وقت میں نے انگریزی زبان میں چنتامنی قریوں کے مسئلہ سے اسٹانڈنگ کمیٹی کے اراکین کو معلومات کراکہ کوئی غلطی نہیں کی اگر سابق رُکن اسمبلی کو میری کی گئی انگریز ی زبانکی تقرر سننا منظور نہیں تھا تو انہوں نے میری تقریر کو کیوں سنااس طرح کی مضحکہ خیز تنقیدررُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کی ۔انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ پر طلب کردہ آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق رُکن اسمبلی سدھاکر ڈگریاں حاصل کرکہ چنتامنی حلقے کے اکثر سرکاری جائیدادوں کو ہڑپ کر دوسروں کو فروخت کرنے کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں سابق رُکن اسمبلی ڈگریاں حاصل کرکہ سرکاری جائیدادوں کو ہڑپ نہ اچھی طرح سیکھیں ہے ۔کرشناریڈی نے سابق رُکن اسمبلی سے سوال کرتے ہوئے کہا میں چنتامنی حلقہ کے بوریا بستر لپیٹ کر جانے کے لئے نہیں آیابلکہ یہاں رہ کر عوام کے جو بھی مسئلہ ہیں ان مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آیا ہوں آنے والے اسمبلی انتخابات میں سابق رُکن اسمبلی کو خود پتہ چلے گا کہ عوام میرے حق میں ووٹ دیں گی یا سابق رُکن اسمبلی کے حق میں اُس وقت دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا ۔کرشناریڈی نے اور کہا میں عوام کو ڈرا دھماکہ کر سیاست نہیں کرتا ہر ذات کیلئے میں گھر کا دروازہ ہمیشہ کیلئے کھلا ہے کوئی بھی پارٹی والا میرے پاس آتا ہے میں اُسکے جو بھی مسائل ہے اُن کو حل کرنے کی بے انتہا کوشش کرتا ہوں میں حلقہ کی ترقی میں کسی بھی طرح کی سیاست نہیں کرتا۔کرشناریڈی نے اور کہا کہ جب سے چنتامنی حلقہ میں جنتادل(ایس)اقتدار پر آئی ہے دن بدن حلقہ کی ترقی ہوتی جارہی ہے سابق رُکن اسمبلی کسی پر الزام لگانے سے قبل لگایا گیا الزام سچ ہے یا جھوٹ اس کی تحقیقات کرلیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے چنتامنی حلقہ کی ترقی کیلئے کم فنڈ فراہم کیا جارہا ہے لیکن پھر بھی ترقیاتی کاموں کو مسلسل کیا جارہا ہے سابق رُکن اسمبلی نے سرکاری جائیداد پر کامپلکس تعمیر کرنا کہا تک صحیح ؟اس کی تحقیقات حکومت کیوں نہیں کراتی اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا کونسلر شرنیواس ریڈی پرکاش منجوناتھ کرشنپا وینکٹ رونپا ضلع پنچایتی سابق رُکن شرنیواس ریڈی ضلع پنچایت سابق رُکن شیخ مولا رویندرہ گوڈا وینکٹ ریڈی راگھونات ریڈی سمیت کئی جنتادل(ایس)کارکنان موجود رہے۔


Share: