جوہانسبرگ 11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ زوما کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اپنی پارٹی اے این سی کے کئی حلقے بھی ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔جمعرات کے دن پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو تاہم 214 اراکین نے مسترد کر دیا۔ اس تحریک کے حق میں صرف124ارکان نے ووٹ دیا۔ زوما کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہوئے ہیں۔