ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل؛ رحمن خان، روشن بیگ، عبدالجبار، ضمیر شاہ اور بلقیس بانو ممبران میں شامل

ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل؛ رحمن خان، روشن بیگ، عبدالجبار، ضمیر شاہ اور بلقیس بانو ممبران میں شامل

Mon, 23 Jan 2017 23:28:13    S.O. News Service

بنگلورو۔23/جنوری(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے آج کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل کے احکامات صادر کئے ہیں۔ 14 رکنی کمیٹی کے تقرر کا حکمنامہ آج ریاستی سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردیا گیا۔کمیٹی میں سابق مرکزی وزیر ورکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے رحمن خان، وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ، رکن کونسل کے عبدالجبار داونگیرے، محمد ضمیر شاہ کارپوریٹر ایس کے گارڈن، سہیل بیگ، کارپوریٹر میسور سٹی کارپوریشن، سید وحید (اڈو) نامزد کارپوریٹر شیموگہ سٹی کارپوریشن، علمائے کرام میں مولانا محمدحنیف افسر عزیزی خطیب وامام مسجد بیوپاریاں، مولانا کے ایم ابوبکر صدیق، منگلور، مولانا میر شاعرعلی (شیعہ)۔ عوامی زمرے سے رضاکار انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے محمد شفیق ارشد، سید مظہر حسین گلبرگہ، سید مجتبیٰ حسینی جاگیردار بیجاپور، سید ثناء اللہ جے، اور محترمہ بلقیس بانو سابق چیر پرسن ریاستی اقلیتی کمیشن، چیرمین کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ آف وقفس کمیٹی کے ممبران کے طور پر نامزد کئے گئے ہیں۔،ایگزی کیٹیو آفیسر کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی اس کمیٹی کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔


Share: