ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ریاست کے بیشتر علاقوں میں ڈینگو اور ملیریا سے اموت

ریاست کے بیشتر علاقوں میں ڈینگو اور ملیریا سے اموت

Wed, 19 Jul 2017 00:43:17    S.O. News Service

بنگلورو:18/ جولائی(ایس او نیوز) ریاست میں بارش کی قلت سے سنگین خشک سالی کی پریشانیوں کے درمیان ڈینگو اور ملیریا کے پھیلنے کی ایک نئی پریشانی کھڑی ہوگئی ہے۔ خاص طور پر ڈینگو اور ملیریا کمسن بچوں کو شکار بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے حالانکہ اس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس قدم اٹھانے کا بارہا اعلان کیاگیاہے، لیکن اس کے باوجود بھی راجدھانی بنگلور کے علاوہ میسور، ٹمکور اور دیگر مقامات پر ڈینگو اور ملیریا کی شکایات میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ ڈینگو نے آج ضلع ٹمکور کے پاؤگڈھ تعلقہ میں ایک کمسن بچے کو اپنا شکار بھی بنالیا۔ بتایاجاتاہے کہ ریاست میں پچھلے تین چار ماہ کے دوران ڈینگو کے سبب تقریباً پندرہ اموات ہوئی ہیں، جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈینگو کے مریضوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔ ٹمکور کے چکنائکنا ہلی اور پاؤگڈھ تعلقہ میں دو افراد اور ٹپٹور میں تین افراد کو ڈینگو لاحق ہونے کے بعد بچایا نہیں جاسکا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ان علاقوں میں ڈینگو سے نمٹنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ بنگلوراربن اور رورل میں ڈینگو اور ملیریا کی شکایات عام ہوچکی ہیں اور ان بخاروں میں مبتلا بیشتر افراد سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنے کی بجائے نجی دوا خانوں سے رجوع ہورہے ہیں،جس کے سبب حکومت کو اس کے شکار افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں ہوپارہا ہے۔ جو مریض ڈینگو کا شکار ہوکر سرکاری اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں ان کے علاج کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں شعبہئ اطفال کو ایسے معاملات سے نمٹنے کیلئے خصوصی طور پر مستعد رہنے وزیرصحت رمیش کمار نے تاکید کی ہے۔ اضلاع کی ہیلتھ آفیسر سے تبادلہئ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں اسپتالوں کو مستعد رکھنے کے ساتھ 108 ایمبولنسوں کو بھی ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔ 


Share: