ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست میں دو ہزار کروڑ روپیوں کا گوشت فروخت کیا جائے گا: اے منجو

ریاست میں دو ہزار کروڑ روپیوں کا گوشت فروخت کیا جائے گا: اے منجو

Sun, 12 Feb 2017 11:10:40    S.O. News Service

بنگلورو،11؍فروری(ایس او نیوز) ریاست میں فی الوقت گوشت کی تجارت سالانہ سات سو کروڑ روپیوں کی ہے ، جسے آنے والے دنوں میں بڑھاکر دو ہزار کروڑ روپیوں تک لے جایا جائے گا۔یہ بات آج ریاستی وزیر برائے مویشی پالن اے منجو نے کہی۔ آج ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں کرناٹکا ساہکارا کری متو میکے ساگانیکے دادررا سنگھا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فی الوقت ریاست میں تیس ہزار ٹن بکرے کا گوشت اور بیس چھیلی کا گوشت سالانہ فروخت ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اگر معیاری گوشت فراہم کیا جاتا ہے تو اس سے دس گنازیادہ گوشت کی فروخت کی جاسکتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ چرواہوں کو آنے والے دنوں میں اپنے جانوروں کی فروخت کیلئے سہولت مہیا کرانے کیلئے اے پی ایم سی کے ذریعہ بکروں اور چھیلیوں کی فروخت کا منصوبہ مرتب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں ایک اندازے کے مطابق 1.95 لاکھ بکرے اور پانچ لاکھ سے زائد چھیلیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ایک بکرے کی موت پر چرواہے کو پانچ ہزار روپیوں کا معاوضہ دیا جارہاہے۔ ساتھ ہی سال میں ایک بار بیماریوں سے ان جانوروں کو بچانے کیلئے ٹیکہ دیاجارہاہے۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہاکہ وہ خود بھی ایک چرواہا رہ چکے ہیں۔ بیک وقت وہ سو بکروں کو چراتے رہے۔ یہ تجارت ان کیلئے انتہائی منافع بخش رہی۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا، کانفرنس میں رکن اسمبلی ورتور پرکاش ، کرناٹکا میٹ اینڈ پولٹری کارپوریشن کے چیرمین جی کرشنا ، نائب چیرمین وینکٹیش گوڈا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔


Share: