شیوپوری15؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ضلع کے کھنیا دھانا پولیس تھانہ کے تحت گرام گوڈر میں 65سالہ بزرگ شخص کی اس وقت موت ہو گئی، جب وہ روپے نکالنے کے لئے بینک کی شاخ کے باہر قطار میں لگا ہوئے تھے۔متوفی شخص کے بیٹے شالگرام نے بتایا کہ دمہ کے مریض اس کے والد کملا ونشنکر(65)کل گاؤں میں پنجاب نیشنل بینک سے 4000روپے نکالنے کے لئے صبح 10بجے سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک لائن میں کھڑے تھے لیکن بینک انتظامیہ نے ان کی حالت پر غور نہ کرتے ہوئے انہیں قطار میں کھڑا رکھا، جس کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی اور کچھ وقت کے بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔کھنیا دھانا پولیس تھانے کے انچارج انسپکٹر جگموہن تومر نے کہا کہ ونشنکر پہلے ہی بیمار تھا اور بینک سے روپے نکالنے کے لئے اس کے تین بیٹے اور ایک دوسرے شخص اس کے ساتھ آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔