ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روسی ماڈل کا دنیا کی خطرناک ترین سلفی بنوانے کا ریکارڈ

روسی ماڈل کا دنیا کی خطرناک ترین سلفی بنوانے کا ریکارڈ

Sun, 19 Feb 2017 12:26:44    S.O. News Service

ویکی ایڈنٹکوا نے فلک بوس عمارت سے لٹک کر اپنی جان خطرے میں ڈال دی
ماسکو،18؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سیلفی کا شوق تو بلا شبہ پاگل پن کی حد تک بعض لوگوں کے سر پر سوار رہتا ہے۔ اسے پورا کرتے کرتے بعض اوقات لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ سیلفی کے جنون نے روسی ماڈل کو ایک انتہائی خطرناک مہم جوئی پر مجبور کر دیا۔ فیشن ماڈل ’ویکی ایڈنٹکوا' نے سیلفی کی مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز حال ہی میں ’انسٹا گرام‘ پر پوسٹ کی ہیں۔ اس نے یہ تصاویر دبئی کے علاقے مرینا کے فلک بوش ’کیان‘ ٹاور کی چھت سے لٹک کر تیار کیں۔ جس انداز میں اس نے یہ تصاویر بنوائی ہیں وہ اس کی زندگی بھی لے سکتا تھا۔ معمولی سی لغزش اسے 300 میٹر بلندی سے نیچے گرنے کا موجب بن سکتی تھیں۔

ویکی نے اپنے ایک 'سہولت کار' کے ذریعے ٹاور کی بلند ترین سطح پر اس کے ایک طرف لٹک کر سیفلیاں بنائیں۔ اس کے پس منظر میں مرینا کا پوش علاقہ صاف دکھائی دیتا ہے۔ مگر حیرت یہ ہے کہ اس نے یہ سب کچھ متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر کیا۔ وہ اپنے سہلوت کار کے ساتھ ٹاور کی حفاظتی باڑ سے باہر نکلی اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سہولت کار کے ہاتھ کے ساتھ لٹک کر پروپیگنڈہ تصاویر اور ویڈیوز تیار کرائیں۔23 سالہ فیشن ماڈل ویکی کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اپنی اس مہم جوئی پر حیران ہے۔ جب وہ خود اپنی تصاویر اور ویڈیو دیکھتی ہے تو کانپ جاتی ہے۔انسٹا گرام پر اس کی مہم جوئی کے انداز میں تیار کی گئی تصاویر کو 30 لاکھ افراد نے دیکھا ہے مگر بیشتر شرکاء نے اس کے سیلفی کے جنون کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ زندگی خطرے میں ڈال کر سیلفی کا شوق پورا کرنا عقل مندی نہیں پاگل پن ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2013ء4 تک دبئی میں قائم ’کیان برج‘ کو دنیا کی سب سے اونچی عمارت سمجھا جاتا تھا۔ اس کی بلندی کا ریکارڈ شنگائی ٹاور نے توڑا۔
 


Share: