ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس شام میں جاری جنگ بندی کا احترام کرے: فرانس

روس شام میں جاری جنگ بندی کا احترام کرے: فرانس

Tue, 03 Jan 2017 12:10:13    S.O. News Service

پیرس،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانس نے پیر کے روز روس پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شام میں جاری فوجی کارروائیاں بند کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ شام بھر میں جاری جنگ بندی کا یہ معاہدہ روس، ترکی اور ایران کی مدد سے طے پایا تھا اور کہیں کہیں اس کی خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ باغیوں کی طرف سے ان خلاف ورزیوں کی ذمہ داری حکومتی فورسز اور ان کے اتحادیوں پر جبکہ حکومتی فورسز ان کی ذمہ داری باغیوں پر عائد کرتی ہیں۔


Share: