ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رقم کی غیر قانونی منتقلی ،4؍افراد گرفتار

رقم کی غیر قانونی منتقلی ،4؍افراد گرفتار

Thu, 16 Feb 2017 11:28:03    S.O. News Service

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) بنگلورو کی سنٹرل سٹی برانچ پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے خود کو سنٹرل سٹی برانچ کے افسر قرار دیتے ہوئے رقم کی غیر قانونی طور پر منتقلی کی تھی۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 37لاکھ روپے اور گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔پولیس نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت رمیش ' روپیش ' پٹا راجو اور متارایا شیٹی کے طور پر کی گئی ہے ۔یہ افراد امیر افراد کو لالچ دیتے ہوئے ان کی پرانی کرنسی کو نئی میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے اورجب یہ لوگ آتے تو خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ان کی نقد رقم لے کر فرار ہوجاتے ۔پولیس نے ان کے پاس سے جس رقم کو ضبط کی اس میں 26,49,000نقد (17,49,000) ممنوعہ 500اور 1000روپے کی کرنسی نوٹس ' نئی 500روپے اور 2000روپے کی کرنسی میں 9لاکھ روپے کے علاوہ ایک کار اور ایک اسکوٹر شامل ہیں۔پولیس نے رقم کی غیر قانونی منتقلی کا ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔


Share: