ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رشوت معاملے میں سی بی آئی نے آئی ٹی کمشنر کو کیا گرفتار

رشوت معاملے میں سی بی آئی نے آئی ٹی کمشنر کو کیا گرفتار

Wed, 03 May 2017 20:04:03    S.O. News Service

ممبئی 3/مئی  (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے انکم ٹیکس کمشنر (اپیل)بی بی راجندر پرساد کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ان کے ساتھ پانچ دیگر افراد کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔رات بھر چلی چھاپہ ماری کی کارروائی میں سی بی آئی نے تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے بھی برآمد کئے ہیں۔سی بی آئی نے ایک بڑے کارپوریٹ گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے مبینہ طور پر 19لاکھ روپے سے زیادہ کی رشوت لینے کے معاملہ میں انکم ٹیکس کمشنر اور دیگر کو گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ کمشنر بی بی راجندر پرساد اور ایک دوسرے شخص کو وشاکھاپٹنم سے گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ دوسروں کو ممبئی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ کمشنر کی طرف سے مبینہ طور پر 19لاکھ روپے سے زیادہ کی رشوت لینے سے جڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایجنسی نے 1.5کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔الزام ہے کہ ایک کارپوریٹ گھرانے کو فائدہ پہنچانے کے لیے رشوت لی گئی تھی۔
 


Share: