ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رشوت خوروں کے خلاف اے سی بی کی مہم جاری،پانچ سرکاری ملازمین کے ٹھکانوں پر چھاپے 

رشوت خوروں کے خلاف اے سی بی کی مہم جاری،پانچ سرکاری ملازمین کے ٹھکانوں پر چھاپے 

Wed, 07 Dec 2016 12:26:55    S.O. News Service

بنگلورو۔6؍دسمبر(ایس او نیوز)بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف اپنی مہم کو اگے بڑھاتے ہوئے ریاست کے انسداد کرپشن بیورو نے پانچ سرکاری افسران کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ان کے پاس سے معلنہ آمدنی سے زائد اثاثے اور نقد رقم وغیرہ برآمد کی ہے۔ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ انجینئر کے آر مہیش ، کنگیری کے ریوینیو انسپکٹر جی سی سریش ، محکمۂ مزراعی کے سیکشن آفیسر نرسمہیا ، گرام پنچایت کے اکاؤنٹ اسسٹنٹ چلپتی گوڈا سرینواس پور، رام نگرم ضلع کے بنی کوپہ گرام پنچایت کے بل کلکٹر گریش کے ٹھکانوں پر اے سی بی نے چھاپے مارے ، اے سی بی کی طرف سے جاری اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام سرکاری ملازمین کے پاس سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے کئی گنا زائد نقد رقم ، اثاثے اور دیگر دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں جن کی جانچ جاری ہے۔ میسور کے مہیش کے پاس سے متعدد اثاوں کے دستاویزات ، ایک تعلیمی ادارہ کی ملکیت کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ جی سی سریش کے پاس سے بھی بے شمار جائیدادوں کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں جن کی جانچ کی جارہی ہے۔ دیگر سرکاری ملازمین کے پاس سے بھی اے سی بی نے معتبر اطلاع کی بنیاد پر چھاپے مارکر جو دستاویزات برآمد کئے ہیں ان تمام کی سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔ 


Share: