چنتامنی:31 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ایک ہفتہ پہلے شہر کے مضافات میں واقع نائن ہلی کے قریب ہیچ ۔پی۔گیس ایجنسی کے گودام میں پیش آئے رسوئی گیس سلنڈر کی جگہ کئی اعلیٰ افسران سمیت ہندوستان پیٹرولیم کمپنی اور سنٹرل رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وغیرہ نے دورہ کرکہ حالات کا جائزہ لیا تھا آج تاخیر سے چنتامنی حلقہ کے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بھی متعلقہ دھماکہ والی جگہ کا جائزہ لیا بعد میں آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں باہر کے دورہ پر تھا اسی سبب مجھے تاخیر سے یہاں کا دورۂ کرنا پڑارسوئی گیس سلنڈردھمکاکوں کا جو حادثہ پیش آیا ہے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے رسوئی گیس سلنڈر دھماکوں سے 1.10کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا اس دھماکے کی مکمل جانچ کیلئے ممبئی سے ہیچ۔پی۔گیس کمپنی کی ٹیم آکر تمام رپورٹ لے گئی ہے لیکن دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے ۔کرشناریڈی نے بتایا کہ ہیچ۔پی۔گیس گودام کے بالکل قریب میں لڑکیوں کا ہاسٹل بھی ہے جہاں کئی طلبہ قیام کئے ہوئے ہیں مگر یہ طلبہ جس دن دھماکہ ہوا اُس دن کرسمس کی تعطیل پر اپنے اپنے شہر گئے ہوئے تھے جس سے ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا اگر یہی گودام شہر میں بھیڑ بھاڑ والے علاقے یا آبادی والے علاقے میں ہوتا تو کئی لوگوں کی جانیں جاسکتی تھی۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ اتنے بڑے حادثے کی گہرائی سے جانچ کی جانی چاہئے اور اس طرح کے گیس گودام آبادی والے علاقوں سے کئی کلومیٹر دوری پر رکھنے کے لئے حکومت کو قانون جاری کرنا چاہئے اتنا بڑا سلنڈر وں کا حادثہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی باردیکھا ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر پرکاش کونسلر منجوناتھ ضلع پنچایتی سابق رُکن شرنیواس ریڈی وی۔امر جنتادل(ایس)یوتھ کے صدر راگھونات ریڈی منسپالٹی کمشنر منی سوامی سمیت کئی احباب موجود تھے۔