ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راجستھان:اجمیر ضلع میں بس اور ڈمپر کی ٹکر میں 12 افراد ہلاک، 24 زخمی، متعدد کی حالات سنگین

راجستھان:اجمیر ضلع میں بس اور ڈمپر کی ٹکر میں 12 افراد ہلاک، 24 زخمی، متعدد کی حالات سنگین

Mon, 09 Jul 2018 01:06:45    S.O. News Service

جے پور:08/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے اجمیر ضلع کے مانگلیاواس کے پاس آج راجستھان اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اور ڈمپر کی ٹکر میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور 24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچے اور بچاؤ اور امدادی کام شروع کرائے۔تھانہ انچارج کان سنگھ نے بتایا کہ صبح تقریبا دس بجے پالی سے جے پور کی جانب آ رہی راجستھان اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس تعویذی پلیا کے پاس سامنے سے آ رہے تیز رفتار ایک ڈمپر نے بس کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بس کا اگلا حصہ پوری طرح پس گیا اور اس میں سوار 12 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد وہاں چیخ پکار مچ گئی اور سڑک سے گزر رہے راہگیروں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ گاؤں والوں اور راہگیروں نے فورا ریسکیو اور امدادی کام شروع کرتے ہوئے بس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اسی درمیان موقع پر پہنچی پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کواسپتال پہنچایا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس اور ڈمپر آپس میں بری طرح پچ گئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا۔ ابھی یہ فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے کہ بس ڈرائیور اور کلینر بھی مرنے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔اجمیر کی کلکٹر آرتی ڈوگرا نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔


Share: