ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / راج ناتھ سنگھ نے سرحدی تنازعہ پر کہا- کورونا دور میں چین کا رویہ اس کی نیت کی عکاسی کرتاہے

راج ناتھ سنگھ نے سرحدی تنازعہ پر کہا- کورونا دور میں چین کا رویہ اس کی نیت کی عکاسی کرتاہے

Sat, 19 Dec 2020 19:35:57    S.O. News Service

حیدرآباد،19 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج حیدرآباد میں ایئرفورس (آئی اے ایف) کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ یہ تقریب حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں آئی اے ایف اکیڈمی ڈنڈیگل میں مشترکہ گریجویشن پریڈ سے متعلق تھی۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ جس طرح ہمارے فضائی جنگجوؤں نے اپنی جان کی بازی لگا کر ملک کی آن،بان اورشان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا ہے۔ وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ 1961 کی گوا لبریشن جنگ سے لے کر 65 کی ہند پاک جنگ، 71کے بنگلہ دیش مکت سنگرام،84 کے آپریشن میں میگدوت، وغیرہ تاریخ کے سنہری باب ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ آپ سب حالیہ ہندوستان چین تنازعہ سے واقف ہیں۔ کوڈ جیسے بحران کے وقت چین کا یہ رویہ اس کے ملک کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔ ہم نے دکھایا ہے کہ اب ہمارا ہندوستان ایک کمزور ہندوستان نہیں ہے۔ یہ ایک نیا ہندوستان ہے جو کسی بھی قسم کی کارروائی کاجواب دینے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی بہت سارے ممالک نے تعریف کی ہے اور ان کی حمایت کی ہے، آپ سب بھی اس سے بخوبی واقف ہوں گے۔ ہم کسی بھی تنازعہ کو پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ہو رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم تنازعہ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ لیکن ہم ملک کی عزت نفس پر کسی بھی قسم کی چوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہاکہ اسی طرح سے ہمارے پڑوسی ممالک پاکستان کی سرحدوں پر مغربی سیکٹر میں کچھ ناگوار سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔ ایک نہیں بلکہ چار جنگیں شکست دینے کے بعد بھی پاکستان دہشت گردی کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے۔ اب ہندوستان نہ صرف ملک کے اندر بلکہ سرحد پار سے بھی دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کرکے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ نے پوری دنیا کو ہندوستانی فوج کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خلاف اس کے مضبوط ارادوں سے واقف کرادیا ہے۔


Share: