کاروار 24،؍جنوری (ایس او نیوز)دینی مدارس میں جدید، فارمل اور کمپیوٹر تعلیم کو جاری کرنے کے لئے سرکارکی طرف سے امدادی فنڈ فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں خواہشمند ذمہ داران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
امدادی فنڈ کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10فروری ہے۔درخواست کا نمونہ حاصل کرنے کے لئے محکمہ پسماندہ طبقات کے تعلقہ افیسر سے رابطہ کیا جائے۔اس کے علاوہ مزید جانکاری کے لئے محکمہ اقلیتی بہبودکے دفتر سے اس نمبر پر08382-220336 رابطہ قائم کیا جائے۔