ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی:  ڈھونگی ناگا باباروی گری چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار

دہلی:  ڈھونگی ناگا باباروی گری چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار

Mon, 09 Jul 2018 00:55:21    S.O. News Service

نئی دہلی:08/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے خود کو ناگا بابا بتانے والے روی گری مہاراج کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایک خاتون وکیل کی شکایت پر بابا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تیس ہزاری کورٹ میں پیشہ سے وکیل خاتون نے مہاراج کے خلاف فون پر فحش باتیں کرنے اور فحش پیغامات بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔بتایا جارہاہے کہ خود ساختہ بابا کا مراد آباد، الور، ہری دوار اور رشی کیش میں آشرم ہے۔ خاتون نے پولیس میں درج اپنی شکایت میں کہا ہے کہ روی گری نے اس کے اہل خانہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی شادی کیلئے ایک اچھا لڑکا تلاش کرے گا۔ اسی حیلہ سے وہ اس کے گھر آنے جانے لگا اور اس سے بات کرنے لگا۔متاثرہ کا الزام ہے کہ بابا رفتہ رفتہ اس سے غلط طریقہ سے بات کرنے لگا۔ خاتون کے مطابق اس کے ذریعہ کئی مرتبہ اعتراض کئے جانے کے بعد بھی بابا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ جس کے بعد متاثرہ نے حوض قاضی تھانہ میں ملزم بابا کے خلاف دفعہ 354، 506، 509، 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرایا ہے۔ آج بابا کو دہلی پولیس نے گرفتار کرکے تہاڑ جیل بھیج دیا۔


Share: