ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھونی نے موبائل کمپنی کے خلاف دائر کی پٹیشن،کنٹریکٹ کے بھی نام استعمال کا الزام

دھونی نے موبائل کمپنی کے خلاف دائر کی پٹیشن،کنٹریکٹ کے بھی نام استعمال کا الزام

Mon, 30 Jan 2017 11:56:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 29 ؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک موبائل کمپنی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔ پٹیشن میں دھونی نے موبائل کمپنی میکس موبائل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ معاہدہ دسمبر 2012 میں ختم ہونے کے باوجود وہ انہیں برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پیش کر کے ان کے نام کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ دھونی نے اپنی درخواست میں دلیل دی تھی کہ یہ فرم اس کے احکامات پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ جسٹس منموہن نے کہا کہ آپ (میکس) حکم کی تعمیل کیوں نہیں کر رہے ہو۔ آپ کوعدالت کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے249 دونوں فریقوں کو اس معاملے کی 28 جولائی کو ہونے والی اگلی سماعت سے پہلے 21 اپریل 2016 کے حکم پر عمل کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ عدالت دھونی کی اس درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں کمپنی کے صدر اور انتظامی ڈائریکٹر اجے اگروال کے خلاف عدالت کے 17 نومبر 2014 کے حکم کی تعمیل نہیں کرنے کے لئے توہین کی کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ عدالت نے تب میکس موبائل کو ایسی کسی بھی مصنوعات کی فروخت نہ کرنے کے لئے کہا تھا جس کے اشتہار میں اس کرکٹر کا نام استعمال کیا گیا ہو۔


Share: