ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھارواڑ میں بھگوان کو خوش کرنے کے نام پر ایپّا کے بھکتوں کی برہنہ ہوکر پوجا

دھارواڑ میں بھگوان کو خوش کرنے کے نام پر ایپّا کے بھکتوں کی برہنہ ہوکر پوجا

Fri, 16 Dec 2016 03:14:21    S.O. News Service

دھارواڑ 15/دسمبر (ایس او نیوز) کلگھٹگی نامی مقام پر ایپّا سوامی کے بھکتوں پر مشتمل چارلوگوں پر مشتملایک گروپ نے بھگوان کو خوش کرنے کے نا  پر مادر زاد برہنہ ہوکر پوجا کی شروعات کی ہے جس پر دیگر بھکتوں اور خاص کرعورتوں نے اپنی سخت ناراضگی اور دل برداشتگی کا اظہار کیا ہے۔

 لیکن اس گروپ کے چیف گرو رمیش کا کہنا ہے کہ ایپّا سوامی کی بھکتی کا مطلب دنیا وی چیزوں اور خواہشوں سے بالاتر ہونا ہے۔ اس لئے یہ طریقہ انہوں نے اپنایا ہے۔ اگرچہ کہ اس سے پہلے کسی نے اس طرح کی پوجا نہیں کی ہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے اپنے طور پر اپنائے ہوئے اس طریقے سے بھگوان خوش ہوگا۔

خیال رہے کہ کیرالہ کے سبریملامیں واقع ایپّا سوامی کے مندرکی یاترا کے لئے نکلنے والے بھکت 41دن تک گھر پریوار سے دور پوجا پاٹ میں جٹ جاتے ہیں اور باقی دنیاوی کاموں سے الگ ہوجاتے ہیں۔ برہنہ پوجا کی شروعات کرنے والے اس گروپ نے کہا کہ ہم لوگ 41دن تک اسی طرح ننگے رہیں گے اور اسی حالت میں پوجا پاٹ کرتے رہیں گے، جب کہ 42ویں دن ایپّا بھکتوں کا پسندیدہ کالا یا گیروا لباس پہنیں گے۔لیکن ایپّا سوامی کے عام بھکتوں کو ان کا یہ طریقہ پسند نہیں آیا ہے۔ جہاں یہ لوگ اپنا ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں، اس علاقے سے گزرنے میں عورتیں خوف محسوس کررہی ہیں۔

کنڑافلموں کے مشہور اداکار شیورام جو کہ گزشتہ 48سال سے ایپا کے بھکت رہے ہیں،انہوں نے اس طریقے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی غلط ہے۔یہ لوگ بد کردار بھکت ہیں۔ایپا کی پوجا کرنا ایک مقدس کام ہے، اور ایسی حرکت کسی نے پہلی بار کی ہے۔ایپا بھکتوں کے گروپ کا ایک "گروسوامی"ہوتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے گروسوامی نے ان کی غلط رہنمائی کی ہے۔
 


Share: