ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دبئی میں ”ڈاؤن ٹاؤن“میں آتش زدگی

دبئی میں ”ڈاؤن ٹاؤن“میں آتش زدگی

Sun, 02 Apr 2017 18:40:57    S.O. News Service

دبئی2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دبئی میں اتوار کی صبح ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بئی مول کے اطراف "ڈاؤن ٹاؤن" میں پیش آیا۔ بعد ازاں دبئی میں مقیم افراد کو مطلع کیا گیا کہ شہری دفاع کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دبئی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر "فاؤنٹین فیوز" ٹاورز کی عمارت میں اتوار کی صبح لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔متعدد سرکاری اکاؤنٹس پر جاری ہونے وڈیوز میں شہردی دفاع کے ادارے کو آگ پر قابو پاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ادھردبئی حکومت کے میڈیا بیورو نے واضح کیا کہ واقعے کے نتیجے میں محمد بن راشد بولیورڈ آنے والے راستے کو بند کر دیاگیا۔ اس کے علاوہ برج خلیفہ کی جانب آنے والے ساتویں چوراہے پربھی ٹریفک کی آمد ورفت روک دی گئی۔ 
 


Share: