ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش میں شمولیت کی کوشش کا الزام، امریکی شخص گرفتار

داعش میں شمولیت کی کوشش کا الزام، امریکی شخص گرفتار

Wed, 09 Nov 2016 11:47:51    S.O. News Service

واشنگٹن8؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں حکام نے اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایک20سالہ شخص کو شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت کی سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ارون ٹراوس ڈینیئلز کولمبس کا رہائشی ہے اور اس پر بیرون ملک ایک دہشت گرد تنظیم کی معاونت کی کوششوں کا الزام ہے۔ڈینیئلز ہارون محمد اور ابو یوسف کے نام سے بھی پہنچانا جاتا، جسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔حکام کے مطابق ڈینیئلز کی منزل لیبیا تھی۔ملزم سے متعلق دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اس نے جنوری میں "داعش کے ایک کارندے" کو 250 ڈالر بھجوائے اور بیرون ملک پرتشدد جہاد سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈینیئلز دیگر لوگوں کو بھی بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کے خلاف شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ڈینیئلز نے ای میل ایڈریسز اور سوشل میڈیا پر ایک اکاونٹ بنایا اور مختلف بیانات میں وہ بیرون ملک پرتشدد کارروائیوں میں اپنی دلچپسی کا اظہار کر چکا تھا۔اگر ملزم پر یہ الزام ثابت ہو جاتے ہیں تواسے20سال قید تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


Share: