پٹنہ، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کی برسراقتدار جنتا دل (یو) نے پیر کو دعویٰ کیاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کاماڈل پورے ملک کیلئے مثالی ہے۔ریاستی جنتادل (یو) کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خواتین کو حقوق عطا کرکے گاندھی، لوہیااورجے پی کے خواب کا احساس کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار کی خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ صرف گھر خاندان کی دیکھ بھال ہی نہیں کر رہی ہیں بلکہ کام -کاروباری میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں اور گاؤں قصبے سے لے کر ضلع تک کی سیاست کو سمت بھی دے رہی ہیں۔ ریاست کی آدھی آبادی ابھی ریاست کے اقتدار اور پروگراموں کو طے کرنے میں بھی آپ کی پارٹنرادا کر رہی ہیں۔راجیورنجن نے کہاکہ پنچایت راج اداروں کے عوامی نمائندگی میں اور منصوبہ بندی میں 50 فیصدریزرویشن، پولیس کی نوکری سے شروع ہوکر ریاستی حکومت کی تمام ملازمتوں میں 35 + 3 فیصد ریزرویشن دے کروزیراعلیٰ نے خواتین کو زیادہ مضبوط بنایاہے۔