ممبئی،23؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی سی سی آئی جنرل منیجر(کھیل ترقی) نے آج کہا کہ ایچ سی اے میں غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلے ماہ حیدرآباد میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ کی کامیاب میزبانی یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوئی درست آپریشنل اکائی نہیں ہے۔انتخابات ہونے کے بعد بھی عدالت کے حکم کی وجہ سے نتیجے کا ابھی تک اعلان نہیں کیاگیاہے۔ایچ سی اے کے پاس فنڈوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے بی سی سی آئی کا مسئلہ اور بڑھ گیا ہے۔شیٹی نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ میچ کے کامیاب انعقاد کا ذمہ سونپا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے سی ای او راہل جوہری نے یہ فیصلہ لیا ہے اور ضرورت پڑنے پر میچ دوسری جگہوں بھی کرایا جا سکتا ہے۔ٹیسٹ 9 سے 13فروری تک کھیلا جانا ہے۔